Tuesday , August 22 2017
Home / سیاسیات / بہار میں این ڈی اے کی جیت کی پیش قیاسی

بہار میں این ڈی اے کی جیت کی پیش قیاسی

نئے سروے میں بی جے پی زیرقیادت اتحاد کو بڑی اکثریت
نئی دہلی ، 9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ماقبل چناؤ ایک نئے سروے نے بہار میں بی جے پی زیر قیادت این ڈی اے کیلئے زبردست کامیابی کی پیش قیاسی کی ہے جبکہ یہ اتحاد 162 نشستیں جیت لینے کا امکان بتایا گیا اور جے ڈی (یو)۔ آر جے ڈی۔ کانگریس اتحاد کو صرف 51 سیٹیں دی گئی ہیں۔ زی نیوز اور سروے ایجنسی ’جنتا کا موڈ‘ کی جانب سے 12 اکٹوبر کو پہلے مرحلے کی پولنگ سے تین یوم قبل کرائے گئے تازہ ماقبل چناؤ سروے کے مطابق بی جے پی، ایل جے پی، آر ایل ایس پی اور ایچ اے ایم پر مشتمل این ڈی اے کی 243 رکنی اسمبلی میں بڑی اکثریت سے جیت کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ اس سروے کے بموجب نتیش کمار اور لالو پرساد کا عظیم سکیولر اتحاد 51 نشستوں کی اب تک کی اقل ترین عددی طاقت تک گھٹ جائے گا۔سروے کا ماننا ہے کہ 30 نشستوں پر سخت مقابلہ رہے گا جہاں کوئی بھی پارٹی جیت سکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT