Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / بہار میں بیف کے نام پر پٹائی

بہار میں بیف کے نام پر پٹائی

نتیش کمار کا دم شاید اسی لئے گھٹ رہا تھا:تیجسوی
پٹنہ4اگست (سیاست ڈاٹ کام )راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) لیڈر تیجسوی یادو نے بھوجپور ضلع کے شاہ پور میں ‘بیف’ لے جانے کے شبہ میں تین لوگوں کی بری طرح پٹائی کے معاملے میں وزیر اعلی نتیش کمار پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی پیشرو مہاگٹھ بندھن حکومت میں ایسے واقعات کے نہ ہونے سے شاید وزیر اعلی کا دم گھٹ رہا تھا۔سابق نائب وزیر اعلی مسٹر یادو نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر لکھا، “بہار میں یہ سب نہیں ہو رہا تھا، اس لئے ہی تو نتیش جی کا دم گھٹ رہا تھا۔ اب وہ یہ سن کر پھولے نہیں سما رہے ہوں گے ۔کیا اسی کے لئے مینڈیٹ ملا تھا۔ “ایک اور ٹویٹ میں مسٹر یادو نے مینڈیٹ کی توہین کے معاملے پر موجودہ حکومت کے خلاف ‘اپمان یاترا’ کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ 9 اگست کو چمپارن سے عوام کے ساتھ کئے گئے دھوکہ کے خلاف” جنادیش اپمان یاترا “کی شروعات ہوگی۔ بہار مینڈیٹ کی توہین نہیں سھے گا۔ریاست کی پیشرو مھاگٹھ بندھن حکومت سے نتیش کمار کا علیحدہ راستہ اختیار کرنے کے بعد سے ہی آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو اور ان کے بیٹے تیجسوی یادو نے وزیر اعلی سمیت بی جے پی قائدین کیخلاف حملہ جاری رکھا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT