Wednesday , September 20 2017
Home / سیاسیات / بہار میں بی جے پی اور حلیفوں کو اکثریت : اوپنین پول

بہار میں بی جے پی اور حلیفوں کو اکثریت : اوپنین پول

نئی دہلی ۔ 10 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی اور اس کی حلیف جماعتوں کو بہار انتخابات میں اکثریت کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ انڈیا ٹو ڈے چینل کیلئے سیسرو نے پری پول سروے کرتے ہوئے یہ رائے دی کہ 243رکنی ایوان میں بی جے پی اور حلیف جماعتوں کو 125 نشستیں حاصل ہوں گی۔ جنتادل (یو) زیرقیادت عظیم تر اتحاد 106 نشستوں پر کامیابی حاصل کرے گا اور یہ انتخابی مقابلہ انتہائی سخت ہوگا۔ دیگر جماعتوں کو 12 نشستوں پر کامیابی ملے گی۔ 2010ء انتخابات میں حکمراں جنتادل (یو) نے 115 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔ اس وقت بی جے پی حلیف جماعت تھی، جس نے 94 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔ آج کے اوپنین پول کے مطابق جنتادل (یو) اور حلیفوں کا ووٹ کا حصہ 40 فیصد ہوگا جو پہلے سے 9.8 فیصد کم ہے۔ بی جے پی اور حلیف جماعتوں کو 42 فیصد ووٹ ملنے کی پیش قیاسی کی گئی جو 18 فیصد زیادہ ہے۔ تاہم چیف منسٹر کے عہدہ کے لئے نتیش کمار سب سے آگے ہیں جن کے بعد سشیل کمار مودی اور آر جے ڈی لیڈر لالو پرساد یادو ہیں۔

TOPPOPULARRECENT