Saturday , October 21 2017
Home / ہندوستان / بہار میں جنگل راج کی واپسی پاسوان کا الزام

بہار میں جنگل راج کی واپسی پاسوان کا الزام

نئی دہلی،9جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان نے آج حاجی پور میں ایک سب انسپکٹر پولیس کے قتل واقعہ پر نتیش کمار حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اس واقعہ سے یہ ظاہر ہوتا ہیکہ بہار میںجنگل راج واپس آگیا ہے کہ چیف منسٹر بے بس ہوگئے ہیں ، جبکہ نتیش کمار حکومت میں ویشالی ریجن سے 3وزراء بشمول آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کے دو فرزندان ہیں اور ان میں ایک ڈپٹی چیف منسٹر کے عہدہ پر فائز ہے ۔ پاسوان حاجی پور کے ایم پی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT