Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / بہار میں دلت نوجوانوں پر حملہ کیخلاف ایف آئی آر درج

بہار میں دلت نوجوانوں پر حملہ کیخلاف ایف آئی آر درج

مظفرپور 23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بہار کے ضلع مظفر پور میں موٹر سیکل کے سرقہ کے الزام میں اعلیٰ ذاتوں کے ایک گروپ نے 2 دلت نوجوانوں کو نہ صرف مار پیٹ کی بلکہ ایک نوجوان کے منہ میں پیشاب بھی کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ موضع بابو رام میں جمعرات کی شب پیش آیا۔ تاہم ایک نوجوان کی ماں کی شکایت پر پارو پولیس اسٹیشن میں کل ایف آئی آر درج کرلیا گیا ہے۔ راجیو کمار پاسوان کی والدہ نے 11 افراد بشمول مقامی پنچایت سربراہ کے فرزند جس نے موٹر سیکل کے سرقہ کے الزام میں 2 دلت نوجوانوں کو مارپیٹ کرتے ہوئے منہ میں پیشاب کیا ہے، شکایت درج کروائی ہے۔ اگرچیکہ پولیس نے نوجوانوں کے ساتھ مار پیٹ کی تصدیق کی ہے لیکن پیشاب کرنے کے الزام کی تردید کی ہے۔
بین الاقوامی سرحد کے قریب بنگلہ دیشی گرفتار
جموں 23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ضلع جموں میں بین الاقوامی سرحد کے قریب ایک بنگلہ دیشی شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایک بنگلہ دیشی سہیل کل شب مشتبہ حالت میں دیکھا گیا۔ جوکہ بذریعہ ٹرین جموں پہنچا تھا۔ فوج نے گرفتار کرکے پوچھ تاچھ شروع کردی ہے۔

TOPPOPULARRECENT