Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / بہار میں دوسرے مرحلہ کی رائے دہی کیلئے انتخابی مہم ختم

بہار میں دوسرے مرحلہ کی رائے دہی کیلئے انتخابی مہم ختم

16اکٹوبرکو 23 حلقوں میں پولنگ، نکسلائیٹس سے متاثرہ 6 اضلاع بھی شامل
پٹنہ ۔ 14 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بہار میں 32 اسمبلی حلقوں میں دوسرے مرحلہ کی رائے دہی کیلئے جاری انتخابی مہم کا آج اختتام عمل میں آیا۔ نتیش کمار حکومت کے ایک سینئر وزیر کی خفیہ ویڈیو میں بتایا گیا ہیکہ بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے تازہ اسلحہ گولہ بارود فراہم کررہی ہے تاکہ کرپشن پر عظیم سیکولر اتحاد کو نشانہ بنایا جاسکے۔ یہ 23 اسمبلی حلقے 6 نکسلائیٹس سے متاثرہ اضلاع جہاں آباد، ارول، گیا، روہتس، کیمور اور اورنگ آباد میں پھیلے ہوئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے ان 23 حلقوں میں رائے دہی کے وقت ایک تا دو گھنٹے کم کردیا ہے۔ یہاں پر 16 اکٹوبر کو پولنگ ہوگی۔ ممنوعہ نکسلائیٹس گروپ سے خطرات کے پیش نظر رائے دہی کا وقت کم کیا گیا ہے۔ 32 حلقوں کے منجملہ صرف 9 حلقوں میں صبح 7 سے 5 بجے کے درمیان رائے دہی ہوگی۔ 12 حلقوں میں 4 بجے شام تک ووٹ ڈالے جائیں گے جبکہ 11 دیگر حلقوں میں 3 بجے تک ہی ووٹ ڈالنے کی اجازت ہوگی۔ ایڈیشنل چیف الیکٹورل آفیسر آر لکشمنن نے کہا کہ ایک خفیہ ویڈیو جو جنتادل یو کے وزیر اودیش پرشاد نے تیار کی ہے۔ این ڈی اے کو ایک زائد ہتھیار مل گیا ہے تاکہ وہ جنتادل یو اور آر جے ڈی کانگریس اتحاد کے خلاف مہم چلا سکے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے 12 اکٹوبر کو جہان آباد اور بہاو بوا میں جلسہ عام سے خطاب کیا تھا۔ وزیراعظم نے نتیش کمار حکومت پر شدید تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ نتیش کمار اور لالو پرشاد یادو جئے پرکاش نارائن کی ایجاد ہیں۔ یہ قائدین جئے پرکاش نارائن کی تحریک کی توہین کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT