Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / بہار میں دیوالی کے موقع پر خونریز جھڑپیں‘3 ہلاک

بہار میں دیوالی کے موقع پر خونریز جھڑپیں‘3 ہلاک

بہار شریف / نواڈا ۔ 12 ۔ نومبر : (سیاست ڈاٹ کام ) : بہار کے اضلاع نالندہ و نواڈا میں دیوالی سے متعلق واقعات میں 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے بتایا کہ نالنگہد راجگری پولیس کے تحت سلاب بازار علاقہ میں کل شب قمار بازوں کے گروپ میں تصادم ہوگیا جسکے دوران ہتھیار سے فائرنگ کے نتیجہ میں 2 افراد ہلاک ہوگئے ۔ مہلوکین کی ویویک سنگھ اور لولی سنگھ کی حیثیت سے شناخت کی گئی ۔ جبکہ ایک اور شخص زخمی ہوگیا ہے ۔ ڈپٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ مسٹر سنجے کمار نے آج یہ اطلاع دی اور بتایا کہ نعشوں کو بغرض پوسٹ مارٹم روانہ کردیا گیا ہے اور زخمی شخص کو پٹنہ میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل سے رجوع کردیا گیا ہے ۔ جہاں پر اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس واقعہ کے سلسلہ میں 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ایک ملزم کی تحویل سے 2 کارتوس ضبط کرلیے گئے ہیں ۔ ضلع نواڈا میں دیوالی سے متعلق تصادم میں سردالا پولیس اسٹیشن کے تحت لونڈ بازار گاؤں میں اس وقت ایک شخص ہلاک اور دیگر 2 افراد زخمی ہوگئے ۔ جب کل شب مقامی عوام اور پولیس ملازمین کے درمیان لڑائی جھگڑا کے دوران فائرنگ کردی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT