Friday , September 22 2017
Home / سیاسیات / بہار میں سرکاری تحفے واپس کردینے تین بی جے پی ارکان اسمبلی کا فیصلہ

بہار میں سرکاری تحفے واپس کردینے تین بی جے پی ارکان اسمبلی کا فیصلہ

پٹنہ 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ارکان اسمبلی کو قیمتی تحائف پیش کرنے پر نتیش کمار حکومت کو نشانہ بنانے کے مقصد سے بی جے پی کے تین ارکان اسمبلی بشمول سشیل کمار مودی نے یہ تحائف واپس کردینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاست میں لاکھوں ٹیچروں کو گزشتہ چار ماہ سے تنخواہیں نہیں دی گئیں، اِس لئے وہ یہ تحائف واپس کررہے ہیں۔ سشیل کمار مودی، منگل پانڈے اور پریم کمار نے ایک بیان میں کہاکہ وہ اِن قیمتی تحائف کو واپس کررہے ہیں۔ انھوں نے ارکان اسمبلی کو تحائف کے فیصلہ کی مذمت کی اور کہاکہ یہ عذر ناقابل قبول ہے کہ ارکان اسمبلی غریب ہیں کیوں کہ انھیں ماہانہ دیڑھ لاکھ  روپئے ادا کئے جارہے ہیں۔ ریاستی حکومت اور وزراء نے تاہم ارکان اسمبلی کو تحفوں کی مدافعت کی۔ دو دن قبل یہ تحائف ارکان اسمبلی کے حوالے کئے گئے تھے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT