Saturday , September 23 2017
Home / سیاسیات / بہار میں سیاسی بحران شدید

بہار میں سیاسی بحران شدید

سرکاری تقریب میں نتیش کمار حاضر اور تیجسوی غیر حاضر
پٹنہ ۔ 15 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام) : بہار میں سیاسی بحران آج مزید گہرا ہوگیا جہاں ڈپٹی چیف منسٹر تیجسوی یادو نے جو سی بی آئی الزامات کا سامنا کررہے ہیں ۔ آج سرکاری تقریب میں شرکت نہیں کی ۔ چیف منسٹر نتیش کمار اس تقریب میں موجود تھے اور انہوں نے جنتادل ( یو ) وزیر کے ساتھ اپنی نشست بدل لی ۔ منتظمین نے ابتداء میں تیجسوی کے نام کی تختی کو چھپا دیا تھا جو اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے اور ان کی نشست چیف منسٹر کے بالکل بازو تھی لیکن بعد میں یہ نشست ہٹا دی گئی ۔ نتیش کمار جو وزیر لیبر اور آر جے ڈی لیڈر وجئے پرکاش کے بازو بیٹھے تھے ۔ اپنی کرسی جنتادل ( یو ) وزیر راجیو رنجن سنگھ سے بدل لی جو ان کے داہنی سمت تھے ۔ اسے نتیش کمار کی آر جے ڈی سے دوری اختیار کرنے کی کوشش سمجھا جارہا ہے ۔ اس سارے واقعہ کو کیمرہ میں قید کرلیا گیا اور ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی گئی جس میں واضح اشارے مل رہے ہیں کہ عظیم تر اتحاد میں شامل دو بڑی جماعتوں میں خلیش بڑھ رہی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT