Tuesday , October 24 2017
Home / ہندوستان / بہار میں سیلاب سے 89 اموات

بہار میں سیلاب سے 89 اموات

پٹنہ۔5 اگست (سیاست ڈاٹ کام) بہار میں سیلاب کی تباہ کاریوں میں ہلاکتیں 89 تک پہنچ گئی ہیں جبکہ آج مزید 25 اموات واقع ہوئی ہیں۔ ریاست کے 14 متاثرہ اضلاع میں تقریباً 33 لاکھ افراد متاثر ہیں۔ ڈیساسٹر مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ سیلاب کی زد میں ایک اور ضلع سارن بھی آگیا ہے جبکہ ضلع پورنیا میں سب سے زیادہ 36 ہلاکتیں ہوئی ہیں اور اضلاع ارادیا 21 ، کھتریا میں 15 ، سوپال میں 8 ، کش گنج میں 5 اموات ہوئی ہیں۔ علاوہ ازیں بیشتر دریا اور ندیاں لبریز ہوگئی جبکہ کھلگائوں (بھاگلپور) میں دریائے گنگا اور سیوان میں دریائے گھاگر خطرہ کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہے۔ حکام نے کشتیوں سے 6.41 لاکھ افراد کو منتقل کردیا ہے اور مختلف کیمپوں میں مقیم 3.79 لاکھ افراد کو غذا اور پانی سربراہ کیا جاتا ہے۔

 

دہشت گردی کے الزام میں دو نوجوانوں کی گرفتاری
کلکتہ5اگست(سیاست ڈاٹ کام) کل رات مرشدآباد ضلع کے اسلام پور علاقے سے پولیس نے دونوجوانوں کو دہشت گردوں سے تعلق کے شبہ میں گرفتار کیا ۔نوجوان منی پور میں رہتے تھے ۔وہ حا ل میں آبائی گاؤں اسلام پور میں آئے تھے ۔ سی آئی ڈی اور انوسٹی گیشن ایجنسی نے پوچھ تاچھ شروع کردی ہے ۔پولیس کو شبہ ہے کہ ان نوجوانوں کا تعلق شمال مشرقی ریاست کے کسی دہشت گروپ سے ہے ۔ حال ہی میں بردوان ریلوے اسٹیشن پر ایک مسلم نوجوان محمد موسیٰ کی گرفتاری عمل آئی تھی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT