Wednesday , August 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بہار میں سیکولرزم کی فتح پر تلنگانہ میں جشن کا ماحول

بہار میں سیکولرزم کی فتح پر تلنگانہ میں جشن کا ماحول

بودھن /9 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بہار شریف میں ہوئے اسمبلی کے عام انتخابات میں عظیم اتحاد کی کامیابی پر یہاں بودھن میں کانگریس پارٹی کے قائدین و سرگرم کارکنوں نے امبیڈکر چوراستہ پر جمع ہوکر آتش بازی کی اور آپس میں میٹھایاں تقسیم کی اس موقع پر صدرنشین منڈل پریشد گنگا شنکر نے مخاطب کرتے ہوئے کہا ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے ۔ یہاں فرقہ پرستوں کیلئے جوئی جگہ نہیں ہے جمہوری نظام میں خلل پیدا کرتے ہوئے اقتدار حاصل کرنے کی کوشش کرنے والوں کو بہار کے رائے دہندوں سے اچھا سبق سیکھایا رکن بلدیہ سید رفیع الدین رفاعی نے کہا بہار اسمبلی کے انتخاب عظیم اتحاد اتحاد کیلئے ایک تجربہ گاہ کا مقام رکھتی ہے ۔ آئندہ ہونے والے تمام انتخابات فرقہ پرست طاقتوں اور سیکولر سیاسی جماعتوں کے درمیان مقابلہ ہوگا ۔ یہاں امبیڈکر چوراستہ پر جشن منانے والے کانگریس پارٹی کے قائدین میں قابل ذکر سابقہ صدرنشین مارکٹ کمیٹی شیخ محی الدین پاشاہ ۔ عابد سیٹھ ، ڈی پول قاضی سید مقصود پاشاہ میر الیاس علی شیخ کلیم نریندر گوڑ اور سرگرم کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔
خانہ پور : بہار اسمبلی انتخابات میں عظیم اتحاد گٹھ بندھن کی کامیابی پر خانہ پور میں جشن کا ماحول دیکھا گیا ۔ اس موقع پر عوام نے ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر سینئیر ٹی آر ایس قائد مرزا رفیق بیگ نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بہار انتخابات میں عظیم اتحاد کی جیت سیکولرالزم کی فتح ہے ۔ مسٹر بیگ نے کہا کہ ملک کے عوام کی اکثریت سیکلولرزم پر یقین رکھتی ہے اور ملک کی اکثریت نے اس بات کا ثبوت دیا ۔ بہار کی عوام نے بی جے پی کو شکست فاش دیکر آر ایس ایس یعنی سنگھ پریوار کی ناپاک منصوبوں پر پانی پھیر دیا ہے ۔ عوام نے بھائی چارہ ، ریاست کی ترقی اور ریاست کے امن و امان کیلئے آر جے ڈی ، جے ڈی یو ، کانگریس کو وولا دیا جس کی وجہ سے سیکولرازم کی فتح ہوئی ۔ بی جے پی اور اس کے اتحادیوں کو شکست فاش ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی الٹی گنتی کا آغاز ہوچکا ہے۔
اوٹکور : سینئیر کانگریس و قائد محمد منیر احمد فاروقی جنرل سکریٹری ضلع کانگریس محبوب نگر نے اپنے رہائش گاہ پر پریس میٹنگ میں بہار کے انتخابی نتائج کو ملک میں سیکولرازم کی فتح سے تعبیر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ زائد 30 عام جلسوں سے خطاب اور کروڑہا روپئے خرچ کے باوجود بھی وزیر اعظم نریندر مودی انتخابات جیتنے میں یکسر ناکام ہوگئے ۔ اب نریندر مودی کے زوال کا وقت شروع ہوچکا ہے ۔ منیر احمد فاروق نے مزید کہا کہ بہار کی عوام نے بی جے پی کی شکست سے دو چار کرکے یہ ثابت کردیا کہ ہندوستان ایک سیکولر ملک ہے اور یہ یہاں مذہبی رواداری ، بھائی چارہ اور امن کی فضاء جیسے ملک کی بنیاد ہے ۔ بہار اسمبلی انتخابات سیکولر عوام اور سیکولر قیادت کی فتح ہے ۔ منیر احمد فاروقی نے امیت شاجہ اور بی جے پی کے دیگر قائدین کے انتخابی مہم کے دوران ان کے اشتعال اور شرانگیزی بیانات پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا ۔ جناب محمد منیر احمد فاروقی نے محترمہ سونیا گاندھی اور کانگریس کے نوجوان قائد راہول گاندھی کو مبارکباد دی ۔ جناب چندر شیکھر راؤ چیف منسٹر صاحب کو چاہئے کہ تلنگانہ کیلئے مسلمانوں کی 12 فیصد تحفظات کا ضرور اعلان کردیں جس کی تحریک سیاست سے شروع کی گئی ۔ یہ مسلمانوں کی آواز ہے ۔ یہ آواز محدود نہیں بلکہ مرکز تک پہونچ چکیہے ۔ تلنگانہ اسٹیٹ بنانے اور مسلمانوں کو تحفظات فراہم کرنے کیلئے آج بھی سونیا گاندھی پابند ہیں ۔ ضرور تحفظات کیلئے کانگریس پارٹی ریاست تو کیا مرکز تک بھرپور نمائندگی کرے گی ۔
آرمور : کانگریس ضلعی ضلع صدر مائناریٹی ڈیپارٹمنٹ سمیر احمد نے ریاست بہار میں عظیم اتحاد کی بہتر کامیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اگر تلنگانہ کے وزیر اعلی اپنے منشور میں کئے گئے وعدے کے مطابق مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات پہونچانے کیلئے بی سی کمیشن سے رجبوع نہیں کرے گے اور اس وعدے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ٹال مٹول سے کام لیں گے ۔ تو تلنگانہ ریاست کے مسلمان اور یہاں کے عوام انہیں آنے والے 2019 اسمبلی انتخابات میں بہت اچھا سبق سکھائے گی ۔ جس طرح بہار کی عوام نے بی جے پی کو سبق سکھایا ہے۔ انہوںنے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری بی سی کمیشن کے ذریعہ مسلم تحفظات پر عمل کیا جائے ۔ ورنہ عنقریب ہونے والے ضلع ورنگل کے الیکشن میں اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا ۔

TOPPOPULARRECENT