Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / بہار میں شاندار کامیابی پر نتیش کمار کو چیف منسٹر چندرشیکھر راؤ کی مبارکباد

بہار میں شاندار کامیابی پر نتیش کمار کو چیف منسٹر چندرشیکھر راؤ کی مبارکباد

حیدرآباد8نومبر (پی ٹی آئی) چیف منسٹر تلنگانہ کے چندرشیکھر راؤ نے آج بہار اسمبلی انتخابات میں شاندار کامیابی پر نتیش کمار کو مبارکباد دی۔ تلنگانہ کے چیف منسٹر کے دفتر سے جاری کئے گئے ایک بیان کے مطابق چندرشیکھر راؤ نے اس امید کا اظہار کیاکہ بہار کے ان کے ہم منصب اچھی حکمرانی کے ساتھ عوام کی توقعات کو پورا کریں گے۔ تلنگانہ قانون ساز کونسل میں قائد اپوزیشن محمد علی شبیر نے بہار اسمبلی انتخابات کے نتائج کا خیرمقدم کیا اور اسے ملک میں ’’سیکولرازم‘‘ کی جیت قرار دیا۔ محمد علی شبیر نے یہ بھی جاننا چاہا کہ آیا وزیراعظم نریندر مودی اب بھی 1.25 لاکھ کروڑ روپئے کا پیاکیج دیں گے جس کا قبل ازیں این ڈی اے حکومت نے بہار کے لئے اعلان کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT