Monday , September 25 2017
Home / Top Stories / بہار میں شدید بارش ژالہ باری، 57 ہلاک

بہار میں شدید بارش ژالہ باری، 57 ہلاک

پٹنہ۔22 جون (سیاست ڈاٹ کام) بہار میں شدید بارش اور ژالہ باری کے باعث 57 افراد ہلاک اور دیگر 24 زخمی ہوئے۔ شدید بارش کے ساتھ ژالہ باری کے باعث کل سے بہار میں عام زندگی بری طرح مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔ اس میں 57 افراد ہلاک ہوئے۔ پرنسپل سکریٹری (ڈیزاسٹر مینجمنٹ) واسجی نے بتایا کہ پٹنہ کے مختلف علاقوں میں 6 افراد ہلاک ہوئے ضلع مکیر میں 5 افراد ہلاک ہوئے۔ بہار کے دیگر علاقوں  نالندہ، بھوجپور، روہتس، کیمور ، اورنگ آباد، پورنا میں چار چار اموات ہوئیں۔ بھاگلپور، مونگیر، سمستی پور اضلاع میں زبردست بارش ہوئی جہاں ایک ایک شخص کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ بارش کی شدت کی وجہ سے مختلف اضلاع میں تباہی آئی ہے اس کے لئے 24 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ مہلوکین کے ورثاء کو فی کس چار لاکھ روپئے ایکس گریشیا کا اعلان کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT