Sunday , September 24 2017
Home / سیاسیات / بہار میں صدر راج نافذ کرنے پاسوان کا مطالبہ

بہار میں صدر راج نافذ کرنے پاسوان کا مطالبہ

نئی دہلی 16 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان نے آج مطالبہ کیا کہ بہار میں صدر راج نافذکردیا جانا چاہئے ۔ انہوںن ے الزام عائد کیا کہ ریاست میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال بگڑتی جا رہی ہے ۔ انہوں نے صحافی کے قتل کی سی بی آئی تحقیقات کی حمایت کی ہے ۔ چیف منسٹر نتیش کمار اور آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے رام ولاس پاسوان نے الزام عائد کیا جب سے اتحادی حکومت قائم ہوئی ہے ریاست میں قتل ‘ عصمت ریزی اور رہزنی کے واقعات نے تمام سابقہ ریکارڈز توڑ دئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں جس طرح سے دستوری تعطل پیدا ہوگیا ہے اس صورت میں ریاست میں صدر راج نافذ کئے جانے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں رہ گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی ایل جے پی کے ایک وفد نے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اور صدر جمہوریہ پرنب مکرجی سے ملاقات کی ہے اور ریاست میں صدر راج نافذ کرنے انہیں یادداشتیں پیش کی گئی ہیں ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT