Wednesday , August 23 2017
Home / سیاسیات / بہار میں غیرقانونی فنڈ کی منتقلی پر الیکشن کمیشن چوکس

بہار میں غیرقانونی فنڈ کی منتقلی پر الیکشن کمیشن چوکس

پٹنہ ، 12 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن کی بہار میں اسمبلی چناؤ پر اثرانداز ہونے کیلئے غیرقانونی نقدی کی منتقلی اور فنڈز کے خلاف سخت مہم کے نتیجے میں آج ریاست بھر میں ناجائز کشیدہ شراب کے 2,714 لیٹر ، 9.16 لاکھ نقدی اور 13 آتشیں اسلحہ کی ضبطی ہوئی۔ ای سی کے عہدہ دار نے کہا کہ نگرانکار ادارہ کی جانب سے دن بھر منعقد کئے گئے دھاوؤں میں غیرقانونی اسلحہ تیار کرنے والے نو یونٹس کا بھی پتہ چلایا گیا۔ بہار کے ایڈیشنل چیف الکٹورل آفیسر (سی ای او) آر لکشمانن نے کہا کہ ای سی کی ہدایات پر ریاست بھر میں ناجائز کشیدہ شراب، نقدی اور اسلحہ کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے تاکہ آزادانہ اور منصفانہ اسمبلی چناؤ یقینی بنائے جاسکیں۔

TOPPOPULARRECENT