Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / بہار میں ناجائز کشید شراب ، نیپالی کرنسی اور نقدی بھی ضبط : ای سی

بہار میں ناجائز کشید شراب ، نیپالی کرنسی اور نقدی بھی ضبط : ای سی

پٹنہ ؍ نئی دہلی، 3 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن کی خصوصی مہم کے تحت حکام نے انتخابات والی ریاست بہار میں آج مختلف حصوں سے 15,383 لیٹر ناجائز کشید شراب اور نیپالی کرنسی بقدر 61,565 روپئے ضبط کئے۔ ایڈیشنل چیف الیکشن آفیسر آر لکشمانن نے کہا کہ آج کی ضبطی کے ساتھ ابھی تک جملہ 3,93,013 لیٹر غیرقانونی شراب کی قرقی ہوئی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے سلسلے میں جاری مہم کے دوران ضلع کشن گنج سے 61,565 روپئے کی نیپالی کرنسی ضبط کی گئی۔ علاوہ ازیں ضلع کھگاریا سے 3.5 کیلوگرام گانجہ ضبط کیا گیا۔ نئی دہلی کی اطلاع کے بموجب ای سی کے ذرائع نے بتایا کہ پیسے کی طاقت کے بے جا استعمال کے سدباب کیلئے جاری مہم میں ابھی تک زائد از 14 کروڑ روپئے ضبط کئے جاچکے ہیں۔ یہ رقم اُس سے دگنی ہے جو گزشتہ سال لوک سبھا چناؤ کے دوران اس ریاست میں ضبط شدہ کی گئی تھی۔ لوک سبھا چناؤ میں 6 کروڑ روپئے ضبط ہوئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT