Monday , August 21 2017
Home / Top Stories / بہار میں نتیش۔ لالو اتحاد کو سبقت، بی جے پی پیچھے

بہار میں نتیش۔ لالو اتحاد کو سبقت، بی جے پی پیچھے

ایگزٹ پولس میں جنتادل یو۔ آر جے ڈی کانگریس کو 122 نشستیں، بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے کو 111 پر کامیابی

پھیکو مودی بہاریوں کو بے وقوف بنانے میں ناکام
مودی کی نفرت کی سیاست کی منہ پر طمانچہ
یادو، مسلمانوں کی نتیش لالو، اتحاد کو بھرپور تائید
نئی دہلی ۔ 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بہار اسمبلی انتخابات میں پانچمرحلوں کی رائے دہی کے اختتام کے ساتھ ہی آنے والے اگزٹ پولس میں بتایا گیا ہیکہ جنتادل یو، آر جے ڈی کانگریس کے عظیم سیکولر اتحاد اور بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے کانگریس کے درمیان کانٹے کی ٹکر ہے۔ کئی ٹی وی چیانلوں اور آزاد سروے نگاروں نے بتایا کہ نتیش کمار اور لالو پرساد یادو کی جوڑی کو بھاری اکثریت مل رہی ہے۔ ٹائمز ناؤ نے سی ووٹر کے تعاون سے قیاس آرائی کی ہے کہ بہار کے 243 اسمبلی حلقوں میں 122 نشستوں پر سیکولر اتحاد کو کامیابی ملے گی جبکہ نیوز X نے پیشن گوئی کی ہیکہ سیکولر اتحاد کو 130 تا 140 نشستیں مل رہی ہیں۔ دو چیانلوں نے بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے اتحاد کو 111 اور 90 کی تا 100 نشستیں ملنے کی علی الترتیب پیش قیاسی کی ہے۔ انڈیا ٹوڈے گروپ، سی سیرو یوں پول نے کہا ہیکہ بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے کو 113 تا 127 نشستیں ملیں گی جبکہ جنتادل یو زیرقیادت اتحاد کو 111 تا 123 نشستیں مل رہی ہیں۔ بی جے پی اتحاد میں ایل جے پی، ایچ اے ایم (سیکولر) اور آر ایل ایس بھی شامل ہیں۔ ہندی چیانل انڈیا ٹی وی نے جنتادل یو زیرقیادت سیکولر اتحاد کو 112 تا 132 نشستیں اور این ڈی اے کیلئے 101 تا 121 نشستیں ملنے کی قیاس آرائی کی ہے۔ نتیش کمار زیرقیادت اتحاد کے تعلق سے بتایا جارہا ہیکہ اسے 120 تا 124 کی سادہ اکثریت حاصل ہوگی۔ نیوز نیشنل چیانل نے بی جے پی اتحاد کو 115 تا 119 نشستیں ملنے کی قیاس آرائی کی ہے۔  جنتادل یو آر جے ڈی کانگریس کے عظیم اتحاد کو 42 فیصد ووٹ مل رہے ہیں جبکہ این ڈی اے کو 41 فیصد ووٹ ملیں گے۔ ایگزٹ پول میں بتایا گیا ہیکہ 12 فیصد رائے دہندوں کا جھکاؤ عظیم اتحاد کی جانب ہے۔ چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے ایگزٹ پول پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی کی نفرت کی سیاست کو بہار کے عوام نے مسترد کردیا ہے۔ دیگر ذرائع نے بتایا کہ پھیکو مودی بہاریوں کو بیوقوف بنانے میں ناکام ہوئے ہیں۔ چانکیہ ٹی وی چیانل کے بموجب این ڈی اے کو 155 اور عظیم اتحاد کو 83 نشستیں حاصل ہوں گی ۔
سیکولر اتحاد کو 190 نشستیں اور نتیش کمار کی چیف منسٹری کا اعلان :لالو
پٹنہ ۔ /5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) آر جے ڈی کے صدر لالو پرساد نے پیش قیاسی کی کہ عظیم سیکولر اتحاد کو کم از کم 190 نشستیں حاصل ہوں گی اور آر جے ڈی کو جے ڈی یو سے بھی زیادہ نشتیں حاصل ہوجانے کی صورت میں بھی نتیش کمار ہی چیف منسٹر بہار ہوں گے ۔ تاہم انہوں نے ڈپٹی چیف منسٹر کے مطالبہ کے بارے میں سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔

TOPPOPULARRECENT