Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / بہار میں نشہ بندی پر سختی کے ساتھ عمل آوری

بہار میں نشہ بندی پر سختی کے ساتھ عمل آوری

ہنگامی فنڈ سے 40کروڑ کی منظوری۔ کابینہ کا فیصلہ
پٹنہ۔/7جون، ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت بہار نے مکمل نشہ بندی پر موثر عمل آوری کیلئے اپنے ہنگامی فنڈ سے 40 کروڑ روپئے منظور کئے ہیں۔ کیبنٹ سکریٹریٹ ڈپارٹمنٹ کے پرنسپال سکریٹری راجیش مہروترا نے اطلاع دی اور بتایا کہ ریاست میں مکمل نشہ بندی کے نفاذ کیلئے مختلف سازو سامان ( آلات ) کی خریداری کے سلسلہ میں ہنگامی فنڈ سے40 کروڑ روپئے کابینہ نے منظور کئے ہیں اور اس فنڈ سے محکمہ آبکاری و نشہ بندی کی جانب سے 100 بریتھ انالیزرس، 1000 سی سی ٹی وی کیمرے، 2,000 ٹرالیز کی خریداری کے علاوہ 600چیک پوسٹس، 700 بیرینری اور 200 ڈراپ گیٹس نصب کئے جائیں گے۔ جبکہ بہار میں 5اپریل سے نشہ بندی نافذ العمل ہے۔ قبل ازیں حکومت نے یکم اپریل سے دیسی ساختہ بیرونی شراب کی تیاری ، تجارت، منتقلی اور فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔ مزید براں کابینہ سے ریاست بھر میں اسکل ڈیولپمنٹ ٹریننگ سنٹرس کی عمارتوں کی تعمیر کیلئے112.85 کروڑ روپئے منظور کئے تھے جہاں پر  نوجوانوں کو مہارت اور ہنر مندی کی تربیت اور کمپیوٹر کی بنیادی تعلیم دی جائے گی۔ جبکہ سرکاری ملازمین اور وظیفہ یابوں کے گرانی الاؤنس میں وضاحت کی منظوری دے دی گئی ہے جو کہ سال 2016سے محروم ہیں مذکورہ فیصلے آج چیف منسٹر نتیش کمار کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں کئے گئے۔

TOPPOPULARRECENT