Sunday , August 20 2017
Home / Top Stories / بہار میں کشتی اُلٹ گئی، 23 افراد غرقاب

بہار میں کشتی اُلٹ گئی، 23 افراد غرقاب

پٹنہ 14 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) گنگا ندی میں آج ایک کشتی کے اُلٹ جانے کی وجہ سے تقریباً 23 افراد بشمول کمسن بچے غرقاب ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ گنجائش سے زیادہ افراد کشتی میں سوار ہونے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ پرنسپل سکریٹری ڈیزاسٹر مینجمنٹ پرتھیے امرت نے بتایا کہ تاحال 23 نعشیں نکالی گئی ہیں۔ مابقی افراد میں اگر کوئی زندہ بچ گیا ہو تو اُسے بھی نکالنے کی کوشش جاری ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ تقریباً 40 افراد اِس کشتی میں سوار تھے جو این آئی ٹی گھاٹ کے قریب غرقاب ہوگئی۔ یہ مسافرین پٹنہ میں رانی گھاٹ سے ندی پار کرکے سبل پور دائرہ جارہے تھے۔ مکر سنکرانتی کے موقع پر پتنگوں کے تہوار کا مشاہدہ کرنے کے بعد واپسی کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔ چند افراد تیرتے ہوئے بحفاظت کنارے پر پہنچ گئے ۔ ذرائع نے بتایا کہ کشتی میں گنجائش سے زائد افراد کو بٹھانے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ وزیراعظم نریندر مودی اور چیف منسٹر نتیش کمار نے اس حادثہ پر رنج و غم کا اظہار کیا ۔

TOPPOPULARRECENT