Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / بہار میں گیا سے دو مشتبہ دہشت گرد گرفتار

بہار میں گیا سے دو مشتبہ دہشت گرد گرفتار

گیا، 14 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بہار میں گیا شہر کے سول لائن تھانہ علاقہ کے راجیندر آشرم محلے سے پولیس نے دو مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے ۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ اطلاع کے مطابق راجیندر آشرم واقع ایک سائبر کیفے سے پولیس نے کل دیر شام دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا۔ نوجوانوں میں ایک کی شناخت محمد توصیف کے طور پر کی گئی ہے جو 2008میں احمد آباد میں ہوئے سلسلہ وار بم دھماکوں کا ملزم ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے ) کو توصیف کی کافی عرصے سے تلاش تھی۔ توصیف اپنا نام محمد آصف بدل کر رہ رہا تھا۔ دوسرے شخص کی شناخت محمد شان کے طور پر ہوئی ہے ۔ دونوں افراد کرمینی گاؤں کے رہنے والے ہیں۔ ان کے پاس سے شناختی کارڈ ملا ہے جو گجرات کا ہے۔

TOPPOPULARRECENT