Wednesday , August 23 2017
Home / سیاسیات / بہار میں 14 نومبر سے تشکیل حکومت کا آغاز: نتیش کمار

بہار میں 14 نومبر سے تشکیل حکومت کا آغاز: نتیش کمار

پٹنہ۔11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بہار میں فیصلہ کن اکثریت حاصل کرنے کے بعد چیف منسٹر نتیش کمار نے کہا کہ تشکیل حکومت کی رسمی کارروائی کا آغاز 14 نومبر سے ہوگا جبکہ ریاستی کابینہ کا اجلاس موجودہ ایوان کو تحلیل کرنے کی سفارش کرے گا۔ مقننہ پارٹی کا اجلاس دوپہر میں منعقد کیا جائے گا جس میں نئے قائد، تاریخ اور مقام کا تعین کیا جائے گا جہاں تقریب حلف برداری منعقد ہوگی۔ وہ راج بھون میں گورنر رام ناتھ کوند سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عظیم سیکولر اتحاد تشکیل حکومت کا رسمی دعویٰ پیش کرے گا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آر جے ڈی کے قائد کو ڈپٹی چیف منسٹر مقرر کیا جائے گا، تاہم انہوں نے کوئی تیقن نہیں دیا اور کہا کہ آپ کو وقت آنے پر معلوم ہوجائے گا۔

TOPPOPULARRECENT