Sunday , August 20 2017
Home / سیاسیات / بہار میں 6 پلاٹس کی خریداری کی تفصیلات پیش کرنے بی جے پی سے مطالبہ

بہار میں 6 پلاٹس کی خریداری کی تفصیلات پیش کرنے بی جے پی سے مطالبہ

پٹنہ، 9دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بہار میں حکمراں جنتا دل یو نے آج سب سے بڑی اپوزیشن بی جے پی کے پارٹی دفاتر کیلئے ریاست میں 31 مقامات پر زمین خریداری میں سے چھ مقامات پر زمین خریداری کے دستاویزات میں ادائیگی کے طریقہ کا کوئی ذکر نہیں ہونے پر سوال اٹھائے ہیں۔پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری شیام رجک ، ریاستی ترجمان سنجے سنگھ، نیرج کمار اور راجیو رنجن نے یہاں پریس کانفرنس میں بات چیت میں کہا کہ بہار میں بی جے پی نے پارٹی دفتر کے لئے نوٹ بندی سے قبل 31 پلاٹوں کی خریداری کی ہے جس میں چھ پلاٹوں کی خریداری سے متعلق دستاویزات میں ادائیگی کا عمل کا ذکر نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ادائیگی کا طریفہ نقد یاد پھر آر ٹی جی ایس ، چیک یا بینک ڈرافٹ کے ذریعہ سے ہوتا ہے لیکن ان میں سے کسی بھی عمل کا ذکر نہیں کیا گیا ہے ۔لیڈروں نے کہا کہ بی جے پی زمین خریداری میں بھلے ہی شفافیت او رقانونی طریقہ اپنائے جانے کا دعوی کرتی ہے لیکن چھ پلاٹوں کی خریداری کے متعلق دستاویزات میں ادائیگی کے طریقہ کار کا ذکر نہیں ہونے سے اس دعو ے کی قلعی کھل گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی بغیر وقت گنوائے لوگوں کو بتائے کہ اس کے پیچھے کیا راز ہے یا پھر بی جے پی لیڈروں نے ادائیگی کا کوئی نیا طریقہ ایجاد کرلیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جن پلاٹو ں کی خریداری کے دستاویزات پر رازداری کا پرداہے وہ بہار کے مظفرپور، سہرسہ، شیخ پورا، سوپول او رسیوان ضلع میں ہیں۔

رکن پارلیمنٹ بھگونت مان سرمائی
اجلاس کی بقیہ مدت کیلئے معطل
نئی دہلی 9 -دسمبر(سیاست ڈاٹ کام )لوک سبھا میںپارلیمانی سیکیوریٹی میں ”شگاف” ڈالنے پر آج عام آدمی پارٹی کے رکن بھگونت مان کو سرمائی اجلاس کی بقیہ مدت کے لئے معطل کر دیا گیا ۔اس سلسلے کی تحریک اسپیککر سمترا مہاجن کی طرف سے تشکیل کردہ نو رکنی کمیٹی کی سربراہ کرتی سمیا نے پیش کی تھی۔دو مرتبہ کے التوا کے بعد ایوان کی کارروائی 12 بجے جیسے ہی شروع ہوئی اپوزیشن کے ارکان پر شور انداز میں ایوان کے وسط میں آ گئے ۔ شور شرابہ کے درمیان ہی اسپیکر نے ایوان کے رکن بھگوت مان کے پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کرنے سے پیدا صورتحال پر قائم کمیٹی کی رپورٹ سمیت تمام ضروری کاغذات ایوان میں پیش کرنے کی اجازت دی تھی۔

TOPPOPULARRECENT