Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / بہار ٹاپر اسکام : اورنگ آباد سے ہندوستانی عوام مورچہ صدر گرفتار

بہار ٹاپر اسکام : اورنگ آباد سے ہندوستانی عوام مورچہ صدر گرفتار

اورنگ آباد ۔ 17 اگست (سیاست ڈاٹ کام) خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے جو بہار میں انٹرمیڈیٹ ٹاپر اسکام کی تحقیقات کررہی ہے، آج 19 سادہ جوابی پرچوں کے ساتھ ہندوستانی عوام مورچہ (سیکولر) کے صدر اجئے کمار سنگھ کو گرفتار کرلیا ہے۔ خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے پٹنہ سے یہاں پہنچ کر مقامی پولیس کی مدد سے اسے گرفتار کیا۔ ضلع اورنگ آباد کے یودھا نگر کالونی میں وہ مقیم تھا۔ اس کی گرفتاری کی توثیق کرتے ہوئے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس پی ایم ساہو نے کہا کہ اس کے قبضہ سے سادہ جوابی پرچے ضبط کئے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT