Sunday , May 28 2017
Home / سیاسیات / بہار کو مرکز سے 28 ہزار کروڑ روپئے دستیاب

بہار کو مرکز سے 28 ہزار کروڑ روپئے دستیاب

وزیراعظم مودی نے 1.25 لاکھ کروڑ کا وعدہ کیا تھا
پٹنہ 16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) حکومت بہار نے آج کہاکہ مرکز کی جانب سے تاحال 28,117.23 کروڑ روپئے 30 اسکیمات کے لئے دستیاب کرائے گئے ہیں جبکہ 2015 ء اسمبلی چناؤ کے دوران وزیراعظم نریندر مودی نے اِس ریاست کے لئے 1.25 لاکھ کروڑ روپئے کے خصوصی پیاکیج کا اعلان کیا تھا۔ سینئر ریاستی وزیر راجیو رنجن سنگھ للن نے ریاستی قانون ساز کونسل کو بتایا کہ اب تک موصولہ رقم میں سے 6,608.77 کروڑ روپئے خرچ کئے جاچکے ہیں۔ اُنھوں نے جے ڈی (یو) ایم ایل سی نیرج کمار کی تحریک توجہ دہانی پر جواب میں کہاکہ اِس طرح وزیراعظم کے معلنہ پیاکیج میں سے  96,885.77 کروڑ روپئے مالیت کی اسکیمات پر ہنوز عمل نہیں ہوپایا ہے۔ نتیش کمار کی سربراہی والی عظیم اتحاد حکومت کے وزیر آبی وسائل راجیو رنجن نے خصوصی پیاکیج کے موجودہ موقف کی تفصیل بتائی۔وزیراعظم نے خصوصی پیاکیج سے قبل 40 ہزار کروڑ کے اضافی پیاکیجس کا اعلان بھی کیا تھا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT