Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / بہار کیلئے خصوصی پیکیج پر مباحثہ کا چیلنج مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ سے چیف منسٹر کی وضاحت طلبی

بہار کیلئے خصوصی پیکیج پر مباحثہ کا چیلنج مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ سے چیف منسٹر کی وضاحت طلبی

پٹنہ ۔ 27 اگست (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے آج ریاست کیلئے معلنہ 1.25 لاکھ کروڑ کے خصوصی پیکیج پر ٹیلی ویژن مباحث کیلئے مرکزی وزیر نتن گڈکری کے چیلنج کو مضحکہ خیز قرار دیا اور کہا کہ سب سے پہلے وہ اپنے محکمہ سے متعلقہ سوالات کے جواب دیں جوکہ پیکیج کا سب سے بڑا حصہ ہے۔ چیف منسٹر نے اپنے ٹوئٹر پر بتایا کہ نتن گڈکری کو چاہئے کہ مکمل پیکیج پر بحث سے قبل اپنا وزن دیکھ لینے اور اپنے محکمہ سے متعلقہ سوالات کا جواب دیں جبکہ نتیش کمار نے بہار کیلئے معلنہ 1.25 لاکھ کروڑ کے پیکیج کو پرانی اسکیمات کی نئی شکل قرار دیا تھاجس پر مرکزی وزیر نتن گڈکری نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے اوہا (بہار) میں 18 اگست کو معلنہ خصوصی پیکیج میں وزارت ٹرانسپورٹ کا حصہ 56 ہزار کروڑ کا ہے۔ چیف منسٹر نتیش کمار نے بتایا کہ نیشنل ہائی وے کے تخمینی مصارف 54,713 کروڑ کے ساتھ خصوصی پیکیج کا حصہ بنایا گیا ہے جس میں 47,553 کروڑ روپئے سابق میں منظور کئے گئے تھے لیکن اب 7,160 کروڑ روپئے بجٹ میں اضافہ کئے گئے ہیں جوکہ خصوصی پیکیج کے بلند بانگ دعوؤں کی قلعی کھول دیتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT