Sunday , October 22 2017
Home / Top Stories / بہار کی آج ریالی سے سونیا گاندھی کا خطاب

بہار کی آج ریالی سے سونیا گاندھی کا خطاب

راہول کی عدم شرکت کی امکان ، نائب صدر کانگریس کا بہار کو متعاقب دورہ ہوگا
پٹنہ ۔ /29 اگست (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس سونیا گاندھی بہار میں عظیم ’’سیکولر‘‘ اتحاد کی کل اولین مشترکہ ریالی سے خطاب کریں گی لیکن راہول گاندھی کی اس موقع پر عدم شرکت کا امکان ہے ۔ ریاستی کانگریس سربراہ اشوک چودھری نے آج میڈیا والوں کو بتایا کہ ہمیں کل کی سوابھیمان ریالی کیلئے سونیا گاندھی کے پروگرام کی تفصیل وصول ہوئی ہے ۔ چیف منسٹر بہار نتیش کمار اور آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد اس ریالی کا پٹنہ کے تاریخی گاندھی میدان میں اہتمام کررہے ہیں جو عظیم اتحاد کی شناخت کے اظہار کی ظاہر طورپر کوشش ہے ۔ چودھری نے کہا کہ سونیا گاندھی یہاں دوپہر میں پہونچے گی اور سیدھے ریالی کے مقام روانہ ہوجائیں گی اور ریالی سے خطاب کے بعد دہلی کو واپس ہوں گی ۔ راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر غلام نبی آزاد اور پارٹی جنرل سکریٹری اور بہار امور کے انچارج سی پی جوشی بھی کل موجود ہوں گے ۔ یہ پوچھنے پر کہ آیا راہول گاندھی اپنی والدہ کے ہمراہ ہوں گے ، پی سی سی سربراہ نے کہا کہ وہ بہار کا متعاقب دورہ کرتے ہوئے انتخابی مہم چلائیں گے اور روڈ شوز منعقد کریں گے ۔ اس سوال پر کہ آیا نائب صدر کانگریس راہول کل کی ریالی میں لالوپرساد کے ساتھ یکساں پلیٹ فارم پر شرکت کرنا نہیں چاہتے ، چودھری نے کہا کہ کون کہاں جائے گا اس کا فیصلہ پارٹی ہائی کمان کرتی ہے ۔ علاوہ ازیں جب کانگریس کی سب سے اعلیٰ لیڈر خود آرہی ہیں تو کسی اور کے سوال کا جواز کہاں بنتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے زائد از 1.5 لاکھ ورکرس اس ریالی میں جنتادل (یو) اور آر جے ڈی کے حامیوں کے ساتھ شامل ہوجائیں گے ۔ 243 رکنی بہار اسمبلی کے انتخابات میں کانگریس 40 نشستوں پر چناؤ لڑے گی ۔ یہ انتخابات سپٹمبر ۔ اکٹوبر میں منعقد شدنی ہیں ۔ جے ڈی یو اور آر جے ڈی فی کس 100 نشستوں پر انتخاب لڑیں گے اور بقیہ تین این سی پی کے حصے میں جائیں گے ۔ چودھری نے وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کی کہ انہوں نے بہار کیلئے معمولی پیاکیج کا اعلان کرکے تضحیک کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT