Tuesday , August 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بہار کی عوام کی جرات و دانشمندی کو سلام

بہار کی عوام کی جرات و دانشمندی کو سلام

محبوب نگر /8 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) فرقہ پرستی کا کارڈ کھیلتے ہوئے اقتدار حاصل کرنیوالوں کو بہار کے عوام نے ان کی اوقات بتادی ہے ۔ بہار اسمبلی انتخابی نتائج سیکولرازم اور انسانیت کی جیت ہے ۔ فرقہ پرستوں کی سیاست کے خاتمہ کی پیشن گوئی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار جناب حنیف احمد ریاستی کنوینر ایم آر جے اے سی نے آج محبوب نگر میں اپنے دفتر پر منعقدہ پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان آزادی کے بعد سے ہی اپنی تہذیب اور سیکولرازم کیلئے دنیا میں مشہور تھا اور ساری دنیا کو امن و سلامتی کا پیغام دیا کرتا تھا لیکن بعض بدی کی طاقتوں اور اس کے نمائندوں نے محض اقتدار کی لالچ میں یہاں نفرت ، تعصب کا زہر پھیلا دیا اور ایک حد تک اقتدار حاصل بھی کرلیا ۔ ملک کے عوام کی اکثریت تشویش میں مبتلا ہوگئی کہ اب ان کے جنت مثال ملک کا کیا ہوگا ۔ لیکن بہار کے عوام کے حوصلہ جرات اور دانشمندی کو سلام کہ انہو ںنے عالمی سطح پر اپنے ملک پر اٹھنے والی انگلیوں کو بتادیا کہ آج ملک کے عوام سیکولرازم کو کھوکھلا ہونے نہیں دیں گے اور فرقہ پرستوں اور ان جماعتوں کو چاہئے کہ وہ ہندو اور مسلمان ہوں فرقہ پرستی کی آڑ میں ملک کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ بہار کے عوام نے سیکولرازم کی وہ مضبوط بنیاد رکھی ہے جس پر تعمیر کی جانے والی عمارت کو دنیا بڑی عزت کی نظر سے دیکھے گی ۔ بہار کے سیکولر عوام کا یہ بڑا کارنامہ ہے کہ ہندو مسلم فرقہ پرستوں کے اقتدار کے خوابوں کو چکناچور کردیا ۔ انہوں نے بہار کے عظیم قائدین نتیش کمار اور لاپو پرساد یادو کو مبارکباد دی کہ عظیم اتحاد تیار کرتے ہوئے سیکولر اقتدار کو بلند رکھا ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست بھر کے اس فیصلے کو ہندوستان کی تمام ریاستوں کے عوام مثال کے طور پر لے سکتے ہیں اور ملک سے زہریلے فرقہ پرستوں کی سیاست کا خاتمہ کرسکتے ہیں ۔ پریس کانفرنس میں رحمل ، صوفی ، رفیق پٹیل ، نعیم اللہ شریف ، سعداللہ ، زاہد حسین ہاشمی ، مولانا عبدالرشید ، شیخ عبداللہ ، عزیز احمد ، ضلعی صدر ظفر اللہ صدیقی ، جبار مجاہد و دیگر قائدین موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT