Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / بہار کی ندیوں کی سطح میں کمی، سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے پانی نکلنے لگا

بہار کی ندیوں کی سطح میں کمی، سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے پانی نکلنے لگا

پٹنہ۔ 29اگست (سیاست ڈاٹ کام) بہار کے سیلاب سے متاثرہ بیشتر اضلاع میں بارش میں کمی ہونے کی وجہ سے جہاں لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے ، وہیں گنگا سمیت کئی اہم ندیوں کی طغیانی میں کمی سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے پانی آہستہ آہستہ نکل رہا ہے۔ مرکزی آبی کمیشن کے مطابق گنگا سمیت ریاست کی تمام آٹھ اہم ندیاں کوسی، گنڈک، بوڑی گنڈک، باگمتی، پون پون، گھاگرا اور ادھوارا گروپ کی آبی سطح چند مقامات پر خطرے کے لال نشان سے اب بھی اوپر ہے ۔آئندہ 24گھنٹوں میں ان ندیوں کی آبی سطح میں کمی کی امید ظاہر کی گئی ہے ۔وہیں ریاستی آفت انتظامیہ محکمہ کے مطابق پورنیا، کشن گنج، ارریا، کٹیہار، مدھے پورہ، سوپول، مشرقی چمپارن، مغربی بنگال، دربھنگہ، مدھو بنی، سیتا مڑھی، شیوہر، مظفر پور، گوپال گنج، سہرسہ ، کھگڑیا، سارن ، سیوان اور سمستی پور اضلاع اب بھی سیلاب کی زد میں ہیں۔ مجموعی طورپر تقریباً ایک کروڑ 71لاکھ کی آبادی اب بھی سیلاب سے متاثر ہے ۔

TOPPOPULARRECENT