Saturday , June 24 2017
Home / ہندوستان / بہار کے ایم ایل ایز کو صحت کے مسائل اٹھانے کی ترغیب

بہار کے ایم ایل ایز کو صحت کے مسائل اٹھانے کی ترغیب

پٹنہ۔/21فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) بہار کے لیجسلیٹرس کو جمعرات کو شروع ہونے والے بجٹ سیشن کے دوران ان کے حلقہ انتخاب سے متعلق صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار فراہم کئے جائیں گے تاکہ وہ ان مسائل کو ایوان میں نمایاں طور پر پیش کرسکیں۔ ریاستی قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر وجئے کمار چودھری نے آج ایوان کی پریس اڈوائزری کمیٹی کی میٹنگ میں کہا کہ یہ سرویس ایک غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے لیجسلیٹرس کیلئے موبائیل پر فراہم کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ این جی او بہار کے تمام 243 اسمبلی حلقوں سے متعلق ہیلت ڈاٹا متعلقہ لیجسلیٹرس کو فراہم کرائے گی۔اسپیکر نے کہا کہ ایم ایل ایز یہ ڈاٹا این جی اوکے تیار کردہ ایپ سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔بجٹ سیشن کے دوران جملہ 23اجلاس منعقد کئے جائیں گے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT