Saturday , September 23 2017
Home / سیاسیات / بہار کے مسئلہ پرلوک سبھا کی کارروائی میں خلل

بہار کے مسئلہ پرلوک سبھا کی کارروائی میں خلل

نئی دہلی ۔ 27جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) لوک سبھا کی کارروائی میں آج خلل پڑا کیونکہ بعض اپوزیشن پارٹیوں نے بہار کی سیاسی تبدیلیوں اور بعض دیگر مسائل پر ہنگامہ کیا ۔ ایوان کو 25منٹ کیلئے ملتوی کرنا پڑا جبکہ اس کی کارروائی دن میں صبح 11بجے شروع ہوئے محض پانچ منٹ گذرے تھے ۔ جیسے ہی ایوان میں وقفہ سوالات شروع ہوا ‘ جئے پرکاش نارائن یادو ( آر جے ڈی ) نے جے ڈی ( یو) لیڈر نتیش کمار کا عظیم اتحاد توڑ کر بی جے پی کے ساتھ نئی حکومت تشکیل دینے کا مسئلہ اٹھایا ۔ اگلی صف میں اپنی بینچ سے شور کرتے ہوئے انہوں نے اسے جمہوریت کا قتل قرار دیا ۔ نتیش کمار نے کل شام چیف منسٹر بہادر کی حیثیت سے استعفیٰ دیتے ہوئے عظیم اتحاد چھوڑ دیا جس میں آر جے ڈی اور کانگریس بھی شامل تھے ۔ اس کے بعد انہوں نے بی جے پی کے ساتھ اتحاد قائم کرتے ہوئے اس کی سپورٹ کے ساتھ آج صبح نئی حکومت تشکیل دی ۔ اس دوران کانگریس ارکان ایوان کی وسط میں پہنچ کر اپنے 6 ساتھیوں کی معطلی کی تنسیخ کا مطالبہ کرتے ہوئے کانگریس ارکان نے ہجوم کے ہاتھوں ہلاکتوں کے واقعات پر مباحث شروع کرنے کا مطالبہ بھی کیا ۔ اس شور و غل کے سبب اسپیکر سمتھرا مہاجن نے ایوان کی کارروائی11:30بجے تک ملتوی کردی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT