Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / بہار کے نتائج کے بعد ورنگل پر عوام کی توجہ مرکوز

بہار کے نتائج کے بعد ورنگل پر عوام کی توجہ مرکوز

حیدرآباد 14 نومبر (این ایس ایس) بہار اسمبلی انتخابات کے نتائج نے عوام میں حلقہ لوک سبھا ورنگل کے ضمنی انتخابی نتائج کے بارے میں غیر معمولی تجسس پیدا کردیا ہے۔ نہ صرف تلنگانہ اور آندھراپردیش بلکہ دیگر ریاستوں کے عوام کی توجہ بھی ورنگل کے نتیجہ پر مرکوز ہوگئی ہے جن کا تلنگانہ سے تعلق ہے۔ واضح رہے کہ بہار کے نتائج نے ماہر تجزیہ نگاروں اور اکثر نیوز چیانلوں کی پیش قیاسیوں کو یکسر غلط ثابت کردیا تھا۔ ورنگل میں 21 نومبر کو ہونے والے انتخابات میں 21 امیدوار میدان میں ہیں بظاہر سہ رخی مقابلہ ہے لیکن اصل مقابلہ کانگریس کے سروے ستیہ نارائنا اور ٹی آر ایس کے دیاکر کے درمیان ہوگا۔ کانگریس نے اپنے امیدوار کی ایک لاکھ ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی کا یقین ظاہر کیا ہے۔ لیکن چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ اس حلقہ پر اپنی پارٹی کا قبضہ بدستور برقرار رکھنا چاہتے ہیں اور اپنے امیدوار کی کامیابی کو یقینی بنانے کیلئے کئی وزراء کو اسمبلی حلقوں کا انچارج مقرر کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT