Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / بہار کے وزیر تعلیم ، سمرتی ایرانی کو ’ڈیئر‘ سے مخاطب کرنے پر بضد

بہار کے وزیر تعلیم ، سمرتی ایرانی کو ’ڈیئر‘ سے مخاطب کرنے پر بضد

پٹنہ۔ 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر فروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی کو ’ڈیئر‘ سے مخاطب کرنے کے مسئلہ پر بہار کے وزیر تعلیم اشوک چودھری ہنوز اپنے موقف پر اٹل ہیں اور انہوں نے اپنے موقف کی تائید میں کئی حوالے دیئے ہیں جن میں وزیراعظم نریندر مودی کا ایک پیغام بھی شامل ہے جس میں انہوں نے گلوکارہ آشا بھوسلے کو ’ڈیئر‘ سے مخاطب کیا تھا۔ چودھری نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مرکزی وزیر محنت کی جانب سے سمرتی ایرانی کے نام تحریر کردہ ایک مکتوب بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا جس میں دتاتریہ نے ایرانی کو ڈیئر سے مخاطب کیا تھا۔ چودھری نے ایرانی پر الزام عائد کیا کہ وہ اس مسئلہ پر دوہرے معیارات اختیار کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’آپ دوسروں کی جانب سے ڈیئر کہنا قبول کرتی ہیں لیکن یہی لفظ اگر میں استعمال کرتا ہوں تو اس پر آپ کو اعتراض ہورہا ہے۔

نئی سول ایوی ایشن پالیسی منظور
نئی دہلی،15 جون (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آج نئی سول ایوی ایشن پالیسی کو منظوری دے دی۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کے اجلاس میں شہری ہوا بازی کی نئی پالیسی کی منظوری دی گئی۔ اس سے پہلے گزشتہ سال حکومت نے اس پالیسی کا ماڈل جاری کیا تھا جس پر عام لوگوں سے مشورے طلب کئے گئے تھے ۔اس ماڈل میں ریجنل کنکٹی ویٹی اسکیم (آرسی ایس) کے تحت ٹیئر دو اورٹیئر تین شہروں میں واقع علاقائی ایئر پورٹ کے درمیان ایک گھنٹے تک کی پرواز کے لئے تمام محصولات اور ٹیکس سمیت زیادہ سے زیادہ کرایہ 2500 روپے کرنے کا بھی انتظام ہے ۔

TOPPOPULARRECENT