Friday , July 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بہبودی اسکیمات سے کسانوں کو مستفید کروانے ضلع کلکٹر یوگیتا رانا کی عہدیداروں کو ہدایت

بہبودی اسکیمات سے کسانوں کو مستفید کروانے ضلع کلکٹر یوگیتا رانا کی عہدیداروں کو ہدایت

نظام آباد:7؍ فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )مرکزی ریاستی حکومتوں کی جانب سے کسانوں ی فلاح بہبودی کیلئے کئی اسکیمات متعارف کیا ہے لہذا ان اسکیمات کی عمل آوری باقاعدہ طور پر انجام دیتے ہوئے کسانوں کو مستفید کرتے ہوئے انہیں معاشی طور پر مستحکم کرنے کی عہدیداروں کو ضلع کلکٹر ڈاکٹر یوگیتارانا نے ہدایت دی آج یہ پرگتی بھون میں محکمہ زراعت کے ضلع سطح کے عہدیداروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کے ہر پانچ ایکر اراضی کیلئے ایک اے ای او مقرر کیا جارہا ہے اور اے ای او کے علاقہ میں کتنے کسان ہے ان کی تفصیلات حاصل کرتے ہوئے کسانوں میں شعور بیدار کرنے اور اے ای اوز نئے ملازمین ہے اور انہیں کسانوں سے ربط پیدا کرتے ہوئے کسانوں کی کاشت میں تبدیلی لانے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے اے ای اوز مستقر پر لازمی طورپر کسانوں کیلئے 24 گھنٹے دستیاب رہیں۔ دیہی سطح پر کونسے وقت پر کونسی کاشت کی جاتی ہے اور اس سے ہونے والے فائدوں کے بارے میں کسانوں میں شعور بیدار کریں اور کھاد کے استعمال اور متبادل فصل کی کاشت کیلئے اقدامات اور کسانوں سے مل جھل کر ان کی ترقی کیلئے فیصلہ کن اقدامات کریں اور کسانوں کو کھاد اور تخم فراہم کرنے ناقص کھاد اور تخم کے استعمال کی صورت میں سخت کارروائی کرنے کا انتبا ہ دیا اور فرائض کی انجام دہی میں لاپرواہی نہ برتنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اے ای اوز کے تقرر کے بعد تبدیلیاں یقینی طور پر عمل میں لانے کی ہدایت دی تاکہ کسانوں میں اعتماد بحال ہوسکے۔ ایمنل ہسبنڈری محکمہ میں اسی طرح کی تبدیلی عمل میں لانے کی ہدایت دی ۔ 16؍ فروری کے روز حیدرآباد میں زرعی یونیورسٹی میں وزیر زراعت کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد کیا جارہا ہے اور دوجے ڈی اے کے عہدیداروں کو تربیتی اجلاس بھی منعقد کیا جارہا ہے اس پروگرام میں جے ڈی اے موہن ریڈی ، اے ڈی اے واجد حسین اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT