Friday , August 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بہبودی اسکیمات کی عمل آوری میں بینکرس تعاون کریں

بہبودی اسکیمات کی عمل آوری میں بینکرس تعاون کریں

کریم نگر میں عہدیداران کے اجلاس سے ضلع کلکٹر نیتو پرساد کا خطاب

کریمنگر ۔ /2 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرکاری بہبودی اسکیمات کی عمل آوری میں بینکرس کے تعاون کرنے ضلع کلکٹر نیتو پرساد نے چہارشنبہ کو کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں عہدیداران و بینکرس کی کوآرڈینیشن میٹنگ منعقد کرتے ہوئے کہا ۔ اس موقع پر کلکٹر نے کہا حکومت ایس سی ، بی سی ، میناریٹی کارپوریشن کے ذریعہ غریب عوام کو مالی امداد کے ضمن میں سبسیڈی قرضہ جات فراہم کررہے ہیں ۔ اس کے ضمن میں مختلف بینکوں کو نشانہ دیا گیا ۔ نشانہ کے مطابق بینکرس کو اقدامات کرنے ہدایت کی ۔ اہل مستحقین کے انتخاب کیلئے متعلقہ عہدیداران کے ساتھ جوائنٹ ویریفیکیشنکیمپ کا انعقاد کیا جائے گا ۔ اس کے لئے بینکرس بھی اپنے نمائندوں کو بھیجیں ۔ ریونیو ، میونسپال ، بینک کا عملہ ایک ٹیم کی حیثیت سے مقامی سطح کی جانچ کیلئے جائیں ۔ مختلف زمروں کے تحت بینکرس یونٹ کی تعداد کو نشانہ کی حیثیت سے طئے کرتے ہوئے کچھ بینکس تعاون نہیں کررہے ہیں ۔ مقامی سطح کے عہدیداران سے شکایتیں موصول ہورہی ہیں ۔ اس پر بینک عہدیداران کارروائی کریں ، ماہ مارچ آغاز ہوچکا ہے ، وقت کی کمی ہے ۔ اس ماہ کے آخر تک نشانہ کے حصول کیلئے اقدامات کریں ۔ عہدیداران ہم آہنگی سے کام کریں ۔ مستحقین کے انتخاب میں غلطیاں نہ کریں ۔ مستحقین کا انتخاب کرنے کلکٹر نے ہدایت کی ۔ اس اجلاس میں کریمنگر میونسپل کمشنر کرشنا بھاسکر ، ایڈیشنل جوائنٹ کلکٹر ڈاکٹر اے ، ناگیندرا ، ایل ڈی ایم چودھری ، ای ڈی ایس سی کارپوریشن بیجوبیا ، ای ڈی میناریٹی کارپوریشن محمد عبدالحمید ، ای ڈی بی سی کارپوریشن اندرا ، ڈی ایم ڈبلیو او محمد علی ، ڈی ٹی ڈبلیو او ایریا ، اے ڈی معذورین  بہبود نلینی ، بینکرس و دیگر نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT