Tuesday , April 25 2017
Home / ہندوستان / بہتر سکیورٹی کیساتھ 10 روپے کے نوٹ کی اجرائی ہوگی

بہتر سکیورٹی کیساتھ 10 روپے کے نوٹ کی اجرائی ہوگی

ممبئی ،9مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ریزرو بینک آف انڈیا(آر بی آئی) نے آج بتایا کہ وہ جلد ہی مہاتما گاندھی سیریز ۔2005 کے تحت 10 روپے کے نئے نوٹ جاری کرے گا جس کے سکیورٹی فیچروں کو پہلے سے بہتر بنایا گیا ہے ۔آر بی آئی نے بتایا کہ نئے نوٹوں پر نمبر پینل کے انسیٹ میں انگریزی کا بڑا’’L‘حرف ہوگااور پیچھے کی طرف پرنٹنگ کا سال 2017 لکھا جائے گا۔ ان پر مرکزی بینک کے نئے گورنر ارجیت پٹیل کے دستخط ہوں گے ۔ان نوٹوں کے دونوں نمبر پینل پر پہلے تین پوائنٹس / حروف کا سائز مستحکم رہے گا، لیکن اس کے بعد کے پوائنٹس بڑھتے ہوئے سائز کے ہوں گے ۔ مرکزی بینک نے واضح کیا کہ اس سے پہلے جاری کئے گئے 10 روپے کے تمام بینک نوٹ بھی چلتے رہیں گے ۔
پنجاب کی جیلوں میں گینگسٹرو ں کا غلبہ
امرتسر 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پنجاب کی سابق وزیر پرو فیسر لکشمی کانتا چاؤلہ نے الزام لگایا کہ ریاست کی جیلوں میں گینگسڑوں کا غلبہ ہونے کی وجہ سے قیدیوں کی حالت خراب ہورہی ہے اور قیدی خودکشی پر مجبور ہو رہے ہیں۔پروفیسر چاؤلہ نے آج یہاں کہا کہ لدھیانہ سنٹرل جیل میں گینگسٹروں نے ایک قیدی کو برہنہ کرکے پیٹنے کے بعد اس کا ویڈیو بنا لیا اور اسے فیس بک اور واٹس اپ پر ڈال دیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ پنجاب حکومت بتائے کہ جیلوں میں گینگسٹروں کا راج ہے یا حکومت کا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک جیل کا کوئی ملازم اور سینئر افسر نہ چاہے تب تک کسی بھی قیدی پر ہاتھ اٹھانا ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کی جیلیں نہ تو مریض قیدیوں کا علاج فراہم کراپاتی ہیں، نہ ہی قیدیوں کو اچھا کھانا دیا جاتا ہے ۔ سونے کے لئے جگہ تھوڑی ہے اور جہاں کچھ کھلی جگہ ہے ، وہاں بھی چارپائیاں نہیں دی جاتیں۔ قیدیوں کو زمین پر ہی سونا پڑتا ہے ۔ جیلوں میں کئی قیدیوں کی بغیرعلاج اور لاپرواہی کے سبب موت ہو گئی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT