Wednesday , July 26 2017
Home / شہر کی خبریں / بہتر طبی سہولت کی فراہمی کیلئے موثر اقدامات

بہتر طبی سہولت کی فراہمی کیلئے موثر اقدامات

کرنول میں اسٹیٹ کینسر اوپیکس سنٹر کا عنقریب قیام ‘ ریاستی وزیر کے سرینواس کا تیقن
حیدرآباد ۔ 12؍ فبروری ( سیاست نیوز) حکومت آندھراپردیش ریاستی عوام کو بہتر طبی سہولتیں فراہم کرنے کے موثر اقدامات کر رہی ہے اور ان اقدامات کے ایک حصہ کے طور پر کرنول گورنمنٹ ہاسپٹل میں (120) کروڑ روپیوں کے مصارف سے ’’اسٹیٹ کینسر اوپیکس سنٹر‘‘ کا بہت جلد قیام میں لایا جائیگا۔ وزیر صحت حکومت آندھراپردیش مسٹر کامنینی سرینواس نے اس بات کا انکشاف کیا ۔ وزیر موصوف آج کرنول شہر میں انتہائی عصری طبی مشینوں و آلات و عصری ٹیکنالوجی سے استفادہ کرکے قائم کردہ اومیگا ہاسپٹل کا افتتاح کیا اور بعدازاں اخباری نمائندوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ عصری ٹیکنالوجی کی فراہمی کے ذریعہ قائم کردہ اومیگا ہاسپٹل علاقہ رائلسیما کے عوام کو بہتر طبی سہولتوں کی فراہمی میں منفرد وانتہائی مددگار ثابت ہوگا ۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ ریاست میں تمام سرکاری ہاسپٹلس میں ڈاکٹروں کی تعیناتی عمل میں لانے اور بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ اورسرکاری ہاسپٹلس میں عوام کو طبی سہولتوں کی فراہمی کا وقت بہ وقت خود چیف منسٹر مسٹر این چندرابابونائیڈو اعلی عہدیداران محکمہ صحت و طبابت کے ساتھ اجلاس طلب کر کے تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں اور جہاں کہیں بھی ادویات کی کمی پائی جانے اور عملہ کی کمی پائی جانے پر فوری طور پر ادویات فراہم کرنے اور طبی عملہ کو تعینات کرنے کی ہدایت دے رہے ہیں ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT