Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / بہت کم مسلم نوجوان سیول سروس کا امتحان دیتے ہیں: ظفر محمود

بہت کم مسلم نوجوان سیول سروس کا امتحان دیتے ہیں: ظفر محمود

نئی دہلی، 12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی حکومت کی ملازمتوں میں مسلم فرقہ کی نمائندگی کم ہونے کی ایک وجہ یہ ہے کہ مسلم نوجوان بہت کم تعداد میں ان ملازمتوں کے مقابلے کے امتحان میں بیٹھتے ہیں۔علاوہ ازیں مسلم طلبا اگر امتحان دیتے بھی ہیں تو ان کی پوری تیاری نہیں ہوتی۔ممتاز سول سرونٹ ظفر محمود نے کہا کہ ”یہی وجہ ہے کہ سرسید احمد خان نے 1883 میں محمڈن سول سروسز فنڈ ایسوسی ایشن قائم کی تھی تاکہ اس کے توسط سے ہر سال امیدواروں کو آئی سی ایس امتحان میں بیٹھنے کے لئے لندن بھیجا جاسکے ”۔انہوں نے اس سال کے سول سروس امتحان میں منتخب ہونے والے 17 امیدواروں کو اعزاز سے نوازتے ہوئے ہیں۔ ان نوجوانوں کو ان کی قائم کردہ زکوۃ انڈیا فاؤنڈیشن کے ایک سینئر نے کوچنگ فراہم کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT