Saturday , September 23 2017
Home / Top Stories / بہرصورت ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر :آدتیہ ناتھ

بہرصورت ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر :آدتیہ ناتھ

وزیراعظم نریندر مودی کی مقبولیت کانگریس کیلئے ہنوز ناقابل قبول: بی جے پی
لکھنؤ ۔ 8 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی قائد یوگی آدتیہ ناتھ نے آج یو پی میں جہاں قریب اسمبلی انتخابات مقرر ہیں، تازہ اشتعال انگیزی کرتے ہوئے کہا کہ رام بھکتوں نے بہرصورت ایودھیا میں عنقریب رام مندر تعمیر کرنے کا عہد کیا ہے۔ وہ رام مندر کی تعمیر کیلئے منعقدہ جلسوں سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بھکتوں نے ایودھیا، متھرا اور کاشی میں ہر ممکن کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے ایودھیا میں رام مندر ضرور تعمیر ہوگا۔ نئی دہلی سے موصولہ اطلاع کے بموجب بی جے پی نے آج کانگریس پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو پارٹی اقتدار سے بیدخل ہونے کے باوجود ابھی تک وزیراعظم نریندر مودی کی عوامی مقبولیت کو قبول نہیں کر پائی ہے۔
ہندوستان میں قیام اور اس کی روایات
کا احترام کرنے والا ہر شخص ’’ہندو ‘‘
مدھیہ پردیش کے شہر بیتل سے موصولہ اطلاع کے بموجب آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے ہندو سمیلن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں مقیم اور ہندوستان کی روایات کا احترام کرنے والا ہر شہری ہندو ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی مسلمان صرف مختلف طریقہ سے عبادت کرتے ہیں لیکن قومیت کے اعتبارسے وہ بھی ہندو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی ہندوستان میں رہتا ہے اور اس کی روایات کا احترام کرتا ہے وہ ہندو ہیں، چاہے ان کا عبادت کا طریقہ کچھ بھی ہو۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ہندوستانی معاشرہ کے تمام افراد کو ہندو کہا جاتا ہے اور یہی ہم سب کی شناخت ہے۔ انہوں نے کہا کہ چاہے ہماری ذات پات، مذہب، زبان مختلف ہو اس سے کوئی فرق پیدا نہیں ہوتا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT