Tuesday , August 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بہمنی اور برید شاہی دور کے سکے دریافت

بہمنی اور برید شاہی دور کے سکے دریافت

گلبرگہ 26مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حال ہی میں موضع الور(بی) تعلقہ چیتاپور ضلع گلبرگہ میں جو چاندی کے سکے دریافت ہوئے ہیںماہرین کے بیان کے بموجب ان کا تعلق بہمنی دور اور برید شاہی دور سے ہے۔ اس ضمن میں تحصیلدار چیتا پور نے چیتاپور کی معمر شخصیت اور عالم دین ممتاز ڈاکٹر عبدالحکیم ارشد کی خدمات حاصل کی تھیں ۔ ڈاکٹر عبدالحکیم ارشد نے تصدیق کردی ہے کہ سکوں پر جو زبان کندا کی گئی ہے وہ فارسی ہے ۔ انھوں نے بتای کہ ان سکوںپر بہمنی سلاطین شاہ بہادر شاہ بہمنی ، احمد شاہ ولی، محمد شاہ ، شاہ عالم ، بادشاہ خان وغیرہ کے نام کندا ہیں۔ انھوں نے منشورہ دیا ہے کہ ان سکوں پر کندا کی گئی عبارتوںکو سمجھنے کے لئے فارسی دانوںکی مدد لی جاسکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ دریافت کئے سکوں میں سے چند کا تعلق بیدر کی سابق برید شاہی سلطنت سے ہوسکتا ہے کیونکہ بہمنی سلطنت کے زوال کے بعد برید شاہیوں نے بیدر کو اپنا دار السلطنت بنایا تھا ۔ واضح رہے کہ مذکورہ بالا سکے 18مارچ کو مسٹر مہادیو گاما کی اراضی میںملے تھے۔ سب سے پہلے ایک 11 سالہ لڑکے گری ملپا کو 9سکے ملے تھے۔ یہ تمام سکے پولیس کے حوالہ کردئے گئے ہیں ۔ لیکن کچھ اور لوگوںکو بھی یہ چاندی کے سکے مل چکے ہیں اور ان لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ سکے پولیس میں جمع کردیں کیونکہ یہ ریاست کی ملکیت ہیں اور اس دور کی تاریخ پر روشنی ڈالتے ہیں ۔الورگائوںمیںچھپے ہوئے قدیم خزانوں اور دفینوںکی موجودگی کی افواہیں بھی گرم ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT