Wednesday , August 23 2017
Home / جرائم و حادثات / بہنوئی کے قتل میں ملوث دو برادران نسبتی گرفتار

بہنوئی کے قتل میں ملوث دو برادران نسبتی گرفتار

حیدرآباد۔ 9 ستمبر (سیاست نیوز) بہادر پورہ پولیس نے بہنوئی کے قتل میں ملوث دو برادران نسبتی اور دیگر تین ساتھیوں کو گرفتار کرلیا۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس چارمینار مسٹر کے اشوک چکرورتی نے بتایا کہ 35 سالہ سید چاند ساکن کشن باغ پیشہ سے سارق تھا اور وہ اپنی بیوی صفیہ بیگم کو بھی سرقہ میں ملوث کردیا تھا جس کے نتیجہ میں مشیرآباد پولیس نے دونوں کو چار ماہ قبل گرفتار کرکے جیل بھیج دیا تھا۔ بہنوئی کی جانب سے مسلسل ہراسانی کے سبب غوث اور اس کے بھائی دیگر ساتھیوں کی مدد سے سید چاند کو قتل کرنے کا منصوبہ تیار کیا اور 7 ستمبر کو کشن باغ علاقہ میں سید چاند کا قتل کردیا۔

TOPPOPULARRECENT