Sunday , August 20 2017
Home / جرائم و حادثات / بہن کو دھوکہ، بہنوئی سے شادی پر مرد و خاتون گرفتار

بہن کو دھوکہ، بہنوئی سے شادی پر مرد و خاتون گرفتار

حیدرآباد ۔ 16 جولائی (سیاست نیوز) ملکاجگری پولیس نے بہن کو دھوکہ دیکر بہنوئی سے شادی کرنے والی ایک خاتون اور شوہر کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق سروانتی نامی خاتون کی شکایت پر پولیس نے کارروائی انجام دی اور سروانتی کے شوہر وینکٹیش اور اس کی بہن 24 سالہ سائی سری کو گرفتار کرلیا۔ شکایت گذار خاتون کا تعلق ضلع کریم نگر سے بتایا گیا ہے۔ اس کی شادی مولی علی علاقہ کے ساکن وینکٹیش سے ہوئی تھی جو ریئیل اسٹیٹ ادارے میں ایگزیکیٹیو کی خدمات انجام دے رہا تھا۔ گذشتہ سال سروانتی نے تعلیم کیلئے اپنی بہن سائی سری کو اپنے یہاں سہارا دیا۔ یہ لڑکی تعلیم کے ساتھ ساتھ ملازمت بھی کرنے لگی۔ اس دوران بہنوئی سے اس کا خلوص بڑھ گیا اور دونوں میں عاشقی اور تعلقات پیدا ہوگئے جس کے بعد وینکٹیش نے اپنی بیوی اور سائی سری نے اپنی بہن کو دھوکہ دیکر شادی رچائی۔ شادی کے بعد وینکٹیش نے اپنی دوسری بیوی کو وجئے واڑہ میں منتقل کردیا اور گھر آنے جانے میں اس کے اوقات کی تبدیلی ہوگئی۔ اس بات پر غور کرنے کے بعد وینکٹیش کی پہلی  بیوی نے جانکاری حاصل کرتے ہوئے اس بات کا پتہ لگا لیا اور پولیس میں شکایت کردی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں کو گرفتار کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT