Saturday , September 23 2017
Home / پاکستان / بہو سے ناجائز تعلقات پر پاکستانی خاتون نے شوہر کو گولی مار کرہلاک کردیا

بہو سے ناجائز تعلقات پر پاکستانی خاتون نے شوہر کو گولی مار کرہلاک کردیا

پشاور ۔ 4جون ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک شخص کو پاکستان میں مبینہ طور پر اس کی بیوی نے گولی مار کر ہلاک کردیا جس نے الزام عائدکیا تھا کہ اس کا شوہر جو پیشہ سے سپاہی ہے اس کی غیر موجودگی میں بہو کی عصمت ریزی کررہا تھا ۔ مقامی ذرائع ابلاغ نے اس واقعہ کو ’’ عزت کیلئے قتل کا نایاب واقعہ ‘‘  قرار دیا ہے ۔ بیگم بی بی جو خیبرپختونخواہ کے دیہات شانگلا کی ساکن ہے کہا کہ اس نے گلبرار خان کو اس لئے ہلاک کردیا کیونکہ وہ خاندان اور رشتوں کا احترام نہیں کررہا تھا ۔ اس کے بموجب اس کے شوہر نے گذشتہ تین ماہ میں کئی بار اپنی بہو پر جنسی حملے کئے تھے ۔ روزنامہ ’’ ایکسپریس ٹریبون ‘‘ کی خبر کے بموجب عصمت ریزی کی شکار خاتون کا شوہر فرنٹیئیر کور میں بطور فوجی ملازم ہیں ۔ وہ اپنی بیوی کی مشکل سے واقف تھا لیکن اپنے والدین کے احترام کی وجہ سے وہ اپنے باپ کو قتل نہ کرسکا ‘ تاہم اس نے تعطیلات کے بعد ملازمت کیلئے واپس ہوتے وقت اپنی والدہ کو اطلاع دے دی جس نے اپنی بہو کی مدد سے پستول سے گلبرار خان کو نیند کی حالت میں گولی مار کر ہلاک کردیا ۔ بعدازاں اس نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ اس نے اپنے شوہر کو قتل کردینے کا فیصلہ کیا تھا ‘ کیونکہ اس نے اپنی بری عادت کو ترک کرنے سے انکارکردیاتھا۔ پولیس نے کل اسے ‘ اس کی بیوی اور اس کی بہو کو عدالت میں پیش کیا ۔

TOPPOPULARRECENT