Thursday , August 24 2017
Home / جرائم و حادثات / بہو کو قتل کرنے کے الزام میں خسر اور ساس گرفتار

بہو کو قتل کرنے کے الزام میں خسر اور ساس گرفتار

حیدرآباد ۔ /3 مارچ (سیاست نیوز) مغل پورہ پولیس نے معمر ساس اور خسر کو بہو کو قتل کرنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے بموجب 69 سالہ محمد عبدالحفیظ اور ان کی بیوی 67 سالہ سیدہ کلثوم ساکن چھوٹا میدان خان چارمینار کے خلاف ان کی بہو مہرین نور نے مغل پورہ پولیس سے شکایت درج کروائی جس میں بتایا کہ مذکورہ ساس اور خسر نے اسے جان سے مارنے کی کوشش کی ہے ۔ درخواست میں یہ بھی بتایا گیا کہ مہرین نور کی شادی 2015 ء میں عثمان قریشی سے ہوئی تھی جو امریکہ میں مقیم ہے ۔ سسرالی رشتہ داروں کی جانب سے مسلسل ہراساں کئے جانے کے نتیجہ میں مغل پورہ پولیس اسٹیشن میں مزید جہیز کی ہراسانی کا مقدمہ /27 فبروری کو درج کیا گیا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ /2 مارچ کو مہرین نور اپنے سسرالی مکان پہونچنے پر ان کے خسر نے مبینہ طور پر دست درازی کی اور ساس نے گلا گھونٹ کر قتل کرنے کی کوشش کی ۔ مغل پورہ پولیس نے ساس اور خسر کو اقدام قتل اور دست درازی کے دفعات کے تحت گرفتار کرتے ہوئے جیل بھیج دیا ۔

TOPPOPULARRECENT