Wednesday , October 18 2017
Home / ہندوستان / بہ یک وقت انتخابات کیلئے اتفاق ضروری

بہ یک وقت انتخابات کیلئے اتفاق ضروری

دستور اور قانون میں تبدیلیوں کے بعد ہی یکساں رائے دہی ممکن
نئی دہلی ۔ /8 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کو بہ یک وقت منعقد کرانے کی حمایت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے آج کہا کہ تمام سیاسی پارٹیوں کو اس سلسلہ میں یکجا ہوکر متفق ہونے کی ضرورت ہے ۔ بہ یک وقت انتخابات کرانے سے قبل تمام پارٹیوں کو متحد ہونا چاہئیے ۔ الیکشن کمشنر او پی راوت نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا ہمیشہ سے ہی یہ خیال رہا ہے کہ ملک بھر میں بہ یک وقت انتخابات کرائے جائیں اور اس کے لئے برسراقتدار حکومت کو خاطر خواہ وقت دیا جائے کہ وہ پالیسیاں بنانے اور ان پر عمل آوری کو یقینی بناسکے تاکہ ضابطہ اخلاق کے اطلاق کی وجہ سے رکاوٹیں پیدا کئے بغیر حکومت کی کارکردگی بہتر ہوسکے ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کو ملاکر منعقد کرنے کا عمل اس وقت ممکن ہوسکے گا جب دستور اور عوامی نمائندگان قانون میں ضروری تبدیلیاں لائی جائیں ۔ موجودہ قانون اور دستوری دفعات ریاستی اسمبلیوں یا لوک سبھا کی میعاد ختم ہونے سے 6 ماہ قبل ہی منعقد کرنے کی اجازت دیتے ہیں ۔ راوت نے کہا کہ دستوری اور قانونی فریم ورک اپنی جگہ موجود ہے اس کو آسان اور لچکدار بنانے کی ضرورت ہے اور اس سلسلہ میں تمام منطقی تائید حاصل ہوسکے اور بہ یک وقت انتخابات کروائے جاسکیں ۔

 

TOPPOPULARRECENT