Monday , September 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / بیئرسٹو اور روٹ نے 100 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

بیئرسٹو اور روٹ نے 100 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

لندن ، 11 مئی (سیاست ڈاٹ کام) یارکشائر کی نمائندگی کرنے والے انگلش کھلاڑیوں جانی بیئرسٹو اور جوو روٹ نے سرّے کے خلاف کاؤنٹی چمپئن شپ کے میچ میں 372 رنز کی شراکت قائم کر کے سو سال سے زائد پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ لیڈز میں کھیلے گئے اس میچ میں سرے کے 330 رنز کے جواب میں یارکشائر کی ٹیم 45 رنز پر تین وکٹیں گنوا کر مشکلات سے دوچار تھی لیکن اس کے بعد روٹ اور بیئرسٹو نے میچ کا نقشہ بدل دیا۔ ہیڈنگلے میں سری لنکا کے خلاف 19 مئی سے شروع ہونے والے پہلے ٹسٹ سے قبل دونوں کھلاڑیوں نے بھرپور میچ پریکٹس کرتے ہوئے سری لنکن بولنگ اٹیک کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ جانی بیئرسٹو نے 198 جبکہ جوو روٹ نے ناقابل شکست 190 رنز کی اننگز کھیلنے کے ساتھ ساتھ 372 رنز کی شراکت بھی قائم کر کے سرے کیخلاف یارکشائر کی سب سے بڑی شراکت کا نیا ریکارڈ بنا دیا۔ اس سے قبل 1899ء میں سرے کے خلاف یارکشائر کے جیورج ہرسٹ اور ٹیڈ وین رائٹ نے اوول پر 340 رنز بنا کر ریکارڈ بنایا تھا۔ تاہم یہ سو سال سے زیادہ پرانا ریکارڈ اب ٹوٹ گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے 10 سال قبل ڈارن لیمن اور ایلن لیمب کی جانب سے اس گراؤنڈ پر بنائی گئی بہترین شراکت کے ریکارڈ کو بھی اپنے نام کر لیا۔ اس سے قبل ایک آسٹریلیائی جوڑی نے 358 رنز کی شراکت قائم کی تھی۔

 

انگلش ویمنس کیپٹن ایڈورڈز سبکدوش
لندن ، 11 مئی (سیاست ڈاٹ کام) طویل کریئر کی حامل انگلینڈ ویمنس کیپٹن شارلوٹ ایڈورڈز نے آج اپنے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے شاندار 20 سالہ سفر کا اختتام کیا۔ 36 سالہ کھلاڑی نے اپنے ملک کی قیادت کرتے ہوئے ایشز، ورلڈ کپ اور آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی 20 جتوائے۔ انھوں نے ورلڈ ریکارڈ 309 میچز کھیلتے ہوئے تمام فارمٹس میں زائد از 10,000 رنز اسکور کئے۔

TOPPOPULARRECENT