Monday , April 24 2017
Home / سیاسیات / بیالٹ پیپر کی اجازت دی جائے یو پی الیکشن کمیشن کی نمائندگی

بیالٹ پیپر کی اجازت دی جائے یو پی الیکشن کمیشن کی نمائندگی

لکھنؤ ۔ /13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ریاستی الیکشن کمیشن نے آج الیکشن کمیشن پر زور دیا ہے کہ اترپردیش میں مختلف بلدی اداروں کیلئے میئر اور کارپوریٹر کے عہدوں کیلئے انتخابات میں روایتی بیالٹ پیپر استعمال کرنے کی اجازت دی جائے ۔ کمیشن نے کہا کہ اگر بہتر حالت میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین فراہم نہیں کئے جاسکتے ہیں تو پھر ہمیں بیالٹ پیپر استعمال کرنے کی اجازت دیں ۔ ریاستی الیکشن کمشنر ایس کے اگروال نے بتایا کہ ہمیں اس ضمن میں جواب کا انتظار ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ چیف الیکشن کمشنر نسیم زیدی سے انہوں نے درخواست کی ہے کہ عصری الیکٹرانک ووٹنگ مشین جو بہتر کام کرتے ہوں وہی فراہم کئے جائیں ۔ بصورت دیگر ہمیں بیالٹ پیپر استعمال کرنے کی اجازت دی جائے ۔ اترپردیش میں مجالس مقامی انتخابات کا مل جولائی کے دوسرے ہفتہ تک مکمل کیا جانا ضروری ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT