Friday , September 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / بیاڈمنٹن : پریا کو فائنل میں شکست

بیاڈمنٹن : پریا کو فائنل میں شکست

حیدرآباد ۔ 12 ستمبر ۔(سیاست ڈاٹ کام)انڈین بیاڈمنٹن کی اُبھرتی کھلاڑی سری کرشنا پریا کو ایف زیڈ فورزا خارکیف انٹرنیشنل ٹورنمنٹ 2017 ء منعقدہ یوکرین کے فائنل میں شکست ہوئی ہے ۔ پریا نے فائنلس تک شاندار مظاہرہ میں نتالیہ وویت سیکھ کیخلاف خطاب کیلئے مسابقت کی لیکن 18-21، 21-16 ، 23-21 سے ناکامی سے دوسرے مقام پر اکتفاء کرنا پڑا۔ پریا کو اس ٹورنمنٹ میں تیسری سیڈنگ دی گئی تھی ۔ انھوں نے فائنلس سے قبل زوزانا پاول کوواکو 21-10، 21-7 ، ولیریا رودیکووا 12-21، 16-21 ، الیزیا زرٹساوا کو 20-22، 15-21 اور ماریا میتساوا (پانچویں سیڈ ) کو 6-21، 21-12، 21-14 سے شکست دی تھی ۔ پریا کا موجودہ طورپر ہندوستان میں نمبر ایک اور دنیا میں 68 واں رینک ہے ۔ 19 سالہ پریا پی گوپی چند اکیڈیمی کی تربیت یافتہ ہے اور انھیں سابق اسٹار گوپی چند کی رہنمائی حاصل ہے ۔ پریا کا عزم ہے کہ وہ بین الاقوامی سطح پر ہندوستان کی طرف سے خطابات جیتنا چاہتی ہیں ۔ پریا روزانہ 12 گھنٹے مشق کرتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT