Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / بیت الخلاؤں کی تعمیر کے لیے فنڈس کی کوئی کمی نہیں : جی ایچ ایم سی

بیت الخلاؤں کی تعمیر کے لیے فنڈس کی کوئی کمی نہیں : جی ایچ ایم سی

حیدرآباد ۔ 19 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : جی ایچ ایم سی کمشنر ڈاکٹر بی جناردھن ریڈی نے آج کہا کہ شہر میں صاف صفائی کو یقینی بنانے سرسبز و شاداب ماحول کو ترقی دینے ، کمیونٹی ہالس اور انفرادی مکانات میں بیت الخلاوں کی تعمیر کے لیے مناسب فنڈس جاری کئے جائیں گے ۔ جی ایچ ایم سی نے صفائی پر خاص توجہ دی ہے ۔ اس سلسلہ میں جاریہ مالیاتی سال کے دوران 12000 ٹائیلٹس تعمیر کرنے کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔ ہر ایک بیت الخلاء کی تعمیر کے لیے 12000 روپئے خرچ کریں گے ۔ اس سلسلہ میں جی ایچ ایم سی 8000 کروڑ روپئے برداشت کرے گا اور مرکز کی جانب سے 4000 کروڑ روپئے کی امداد دی جائے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT