Wednesday , September 20 2017
Home / دنیا / بیت اللحم میں تشدد کا سایہ کرسمس کی تقریبات پھیکی

بیت اللحم میں تشدد کا سایہ کرسمس کی تقریبات پھیکی

بیت اللحم ۔ 25 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) دنیا بھر کی طرح عیسائی برادری کے ہزاروں افراد حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی جائے پیدائش غربِ اردن کے شہر بیت اللحم میں ان کا یومِ ولادت (کرسمس)  منا رہے ہیں۔ لیکن غربِ اردن میں اسرائیلی سکیورٹی فورسز اور فلسطینیوں کے درمیان تشدد کے حالیہ واقعات کے تناظر میں کرسمس کی تقریبات میں روایتی جوش وخروش نظر نہیں آرہا ہے۔بیت اللحم میں کرسمس کے لیے آنے والوں کی تعداد بھی گذشتہ برسوں کے مقابلوں میں کہیں کم ہے اور ہوٹلوں کے کمرے بھی گذشتہ سال کے مقابلے میں 25 فی صد کم بْک ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT