Sunday , September 24 2017
Home / عرب دنیا / بیت المقدس سے میٹل ڈیٹکٹرس ہٹانا کافی نہیں : اردغان

بیت المقدس سے میٹل ڈیٹکٹرس ہٹانا کافی نہیں : اردغان

انقرہ ۔ 26 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے یروشلم کے انتہائی مقدس و حساس مقام سے میٹل ڈیٹکٹرس ہٹانے اسرائیلی اقدام کا خیرمقدم کیا لیکن کہا کہ یہ کافی نہیں ہے۔ اسرائیل نے 14 جولائی کو عرب اسرائیلیوں کے حملے میں اسرائیل کے دو ملازمین پولیس کی ہلاکت کے بعد مسلمانوں اور یہودیوں کیلئے یکساں طور پر مقدس مقام حرم الشریف کے باب الداخلہ پر میٹل ڈیٹکٹرس نصب کردیا تھا لیکن بے چینی کو ٹالنے کیلئے شدید دباؤ اور سرگرم بین الاقوامی سفارتی مساعی کے درمیان اسرائیلی موت اس مقام سے میٹل ڈیٹکٹرس کو ہٹادی تھی۔ اردوغان نے کہا کہ ’’اسرائیل نے کشیدگی میںکمی کیلئے مدد کے طور پر میٹل ڈیٹکٹرس ہٹاتے ہوئے ایک صحیح قدم اٹھایا ہے‘‘ لیکن یہ ہماری خواہشات کے مطابق کافی نہیں ہے‘‘۔ اردوغان یہاں عالم اسلام میں تعلیم کے عنوان پر خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس مقدس مقام پر نماز جمعہ کے موقع پر رکاوٹوں کو ترکی برداشت نہیں کرسکتا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT